محبت کے قصے ہوئے پرانے! انسٹا گرام سے تصاویر ڈیلیٹ، گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد طلاق کے درمیان طلاق ہوگئی؟
لاہور(مسائل نیوز)مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے فیشن ڈیزائنر شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سر اٹھانے لگیں ہیں۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا جبکہ زین احمد نے اپنی انسٹاگرام پروفائل سے شادی کی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں جس سے سوشل میڈیا پر مداح مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور علیحدگی کا خوف سب سے زیادہ ہے۔
اکتوبر میں زین احمد نے اچانک اپنی بیوی کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا جس سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیل گئیں تاہم اس وقت زین احمد نے وضاحت دی تھی کہ یہ صرف انسٹاگرام کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا اور تصاویر ڈیلیٹ نہیں ہوئی تھیں بلکہ آرکائیو میں منتقل ہوگئی تھیں۔
- Advertisement -
گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی اگست 2025 میں لاہور میں ہوئی تھی اور ابھی شادی کے ایک سال بھی مکمل نہیں ہوئے کہ علیحدگی کی افواہیں دوبارہ گردش کر رہی ہیں۔
قبل ازیں، آئمہ بیگ اداکار شہروز شگری کے ساتھ منگنی میں تھیں۔ دونوں فلم پیری ہٹ لو کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے لیکن ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
شہروز شگری سے علیحدگی کے بعد آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ مالک زین احمد کے قریب ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔ کئی مواقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا اور آئمہ بیگ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھری کمنٹس کیں جس سے مداح ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے لگے۔