وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات طے پا گئی
نیویارک(مسائل نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات طے پا گئی۔اس دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی امریکا میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو میڈیا اور تھنک ٹینکس سےگفتگو اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے،وزارت خارجہ ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوگی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی بات چیت ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 23 ستمبرکو ہوگا، وزیراعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور جموں وکشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی امریکا میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، بلاول بھٹو میڈیا اور تھنک ٹینکس سےگفتگو اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا میں تیل سستا ہونے کے اثرات آئندہ 15روز […]
[…] (مسائل نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو سخت نتائج کی […]
[…] (مسائل نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہونے کا الزام […]