MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کی اہم سیاسی پارٹی کا بلوچستان حکومت میں شمولیت کا امکان

1 433

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز کر دیے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس حوالے سے حکومتی ارکان سے رابطے میں ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالواسع سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں بلوچستان حکومت میں جے یو آئی کی شمولیت پرمشاورت ہو گی۔ مولاناعبدالواسع وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات سے متعلق فضل الرحمان کوبریفنگ دیں گے۔پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) جے یو آئی نے وفاق کے بعد بلوچستان حکومت میں بھی شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کابینہ میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.