MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس ٹیم کی لاہور آمد

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق  کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور کی مقامی پولیس سے معاونت کے لیے بات چیت کررہی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان پر اداروں کے خلاف بیانات دینے کا مقدمہ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج ہے۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست  دائرکر رکھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد لاہور میں موجود ہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.