کوئٹہ (مسائل نیوز)شدید سردی کے دوران کوئٹہ، زیارت، سوئی اور قلات میں کم گیس پریشر اور عدم دستیابی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سخت اظہار برہمی
پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو عوام کی تکلیف کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اراکین بلوچستان اسمبلی کی اجلاس میں خصوصی شرکت، گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی کی شکایات
وزیر اعلیٰ کا گیس حادثات پر اظہار تشویش، روک تھام کیلئے اقدامات کو مؤثر بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے بلوچستان کے لئے گیس کی محدود ایلوکیشن باعث تشویش ہے
- Advertisement -
صورتحال سے آگاہی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھیں گے
عوام شدید تکلیف میں ہیں، ہم خاموش نہیں رہ سکتے
افسوس کا مقام ہے سوئی میں جہاں سے گیس نکلتی ہے وہیں گیس کے مسائل ہیں
سوئی میں خواتین آج بھی لکڑیوں پر روٹی پکاتی ہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور سرد علاقوں میں عوام سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں، گیس دستیاب نہیں
صارفین کے لیے گیس کی عدم دستیابی ناقابل قبول ہے، فوری حل نکالا جائے
بلوچستان میں گیس بحران کو ہر صورت حل کیا جائے عوامی مسائل کا بخوبی اندازہ ہے کوئی حیلہ بہانہ نہیں چلے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو دو ٹوک ہدایت