MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کی عدلیہ کو دباومیں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں،حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں ،عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے،یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں،منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے کہاکہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں۔

انہوںنے کہاکہ منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی۔ عمران خان نے کہا کہ پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.