MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ بی این پی جلسہ کے اختتام پر دھماکا: 5 افراد جاں بحق، 30 زخمی

0 116

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر ہوا جب رہنما اور کارکن جلسہ گاہ سے باہر نکل رہے تھے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ ایک خودکش دھماکا تھا جو حملہ آور نے اپنی گاڑی پارکنگ میں دھماکے سے اڑا کر کیا۔

- Advertisement -

دھماکے کے وقت، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور محمود اچکزئی محفوظ رہے وہ اس وقت جلسہ گاہ سے نکل رہے تھے  سابق ایم پی اے احمد نواز بلوچ سمیت کئی کارکنوں اور شہریوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد ایدھی ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.