MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں: شان ٹیٹ

3 364

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ایشیاء کپ کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کو تیز رفتار سے باؤلنگ کرتے دیکھنا ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب نسیم بالنگ کرانے کیلئے بھاگ رہا ہوتا ہے اور پیچھے کراؤڈ خوشی منا رہا ہوتا ہے، اس کے بعد پھر بال مس ہو یا باؤنڈری کی طرف جائے، دونوں صورتوں میں شائقین کی دھاڑ ایک غیر معمولی بات ہے۔ شان ٹیٹ نے کہا کہ بطور باؤلنگ کوچ آپ چاہتے ہیں کہ بالرز اچھا کریں، میں بطور بولنگ کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد سے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل سری لنکا کے خلاف […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاق کیا یا پھر شکوہ اس […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)فاسٹ باؤلر محمد حارث نے کہاہے کہ احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.