MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کورونا کے باوجود27 سی پیک منصوبوں پر کام جاری،دفتر خارجہ

1 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کورونا کے باوجود27 سی پیک منصوبوں پر کام جاری،دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر کام کی رفتار پر پیش رفت جاری ہے تاہم کورونا وبا کے باوجود 27منصوبوں پر کام جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ سی پیک انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے

- Advertisement -

جب کہ سی پیک میں کچھ نئے منصوبوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، افغانستان میں گندم بھیجنے کے لئے بھارتی حکومت کو پاکستان کی پیشکش سے آگاہ کر دیا گیا تھا، تین ہفتوں سے بھارت کے جواب کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی امداد کے لیے او آئی سی فنڈ کا قیام فروری کے آخر تک ممکن ہوگا، افغانستان کے لیے فنڈ کے قیام کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق نہیں، چین کی کورونا پر تمام ممالک کیلئے یکساں پالیسی ہے،پاکستان نے طلبہ کی اجازت کا معاملہ اٹھایا ہے تاہم امید ہے کہ اس حوالے سے نظر ثانی ہو جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.