MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی دھرنا،آج اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

1 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی دھرنا، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔جمعرات کی شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند کر نے کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔ سہیل اختر چٹھہ نے کہاکہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا، بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.