گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی صدر مملکت سےگورنر بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کر دی گئی
لاہور(مسائل نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس کرانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا، نوٹس کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق
- Advertisement -
گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کے ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف ایم پی اے زنیب عمیر نے اظہرصدیق کی وساطت سے گورنرپنجاب کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔پی ٹی آئی ایم پی اے نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس غیرقانونی طورپراورغیرآئینی طورپربلایاگیا، گورنرکیاس اقدام سیاسمبلی 2حصوں میں تقسیم ہوئی۔نوٹس میں کہا گیا کہ گورنر نے آرڈینس جاری کرتے ہوئے اپنے اختیارات کاتجاوز کرکے یہ احکامات جاری کیے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے احکام کی قانونی حیثیت نہیں تھی۔گورنر کی انتظامی اختیارات اورامورمیں مداخلت بھی غیرقانونی ہیں، گورنراپنے غیرآئینی احکامات واپس لیں۔صدر پاکستان عارف علوی کو نوٹس کی کاپی بھجوادی گئی ، جس میں صدرپاکستان سے گزارش کی گئی کہ گورنرپنجاب کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
[…] (مسائل نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی […]
[…] آباد (مسائل نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی […]
[…] نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی جبکہ […]
[…] (مسائل نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا […]
[…] نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں […]