عوام کاسننے والا کوئی نہیں ،مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے،مولانا ہاشمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنو ں کی بدولت انشاءاللہ عوامی مسائل اجاگراورحل ہوگی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کے سلگتے مسائل حل کریں پینے کاصاف پانی ،بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ ،تعلیم وصحت کے مسائل کو حل کریں بدقسمتی سے حکومتی نمائندے خاموش ،غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں جو مناسب نہیں۔حق دوتحریک کی حمایت اور 20فروری کو کوئٹہ میں عوامی احتجاجی دھرنا ہوگا ۔
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ عوام کاسننے والا کوئی نہیں ،مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ہر طرف بدعنوانی بدامنی اور کرپشن وکمیشن کا دوردورہ ہے بلوچستان وکوئٹہ میں لوٹ مار کا خاتمہ ہوتا ہے نہ احتساب کرنے والاکوئی ہے۔بدقسمتی سے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ نہیں ہورہے ۔سیندک ،ریکوڈک اورسی پیک سمیت گیس کے ذخائر لوٹے جارہے ہیں بلوچستان کے منتخب نمائندے غافل ،بدعنوانی عام ہیں ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں ۔
انشاءاللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل حل کریںگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مسائل کواجاگرا وران کو حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنوں اوراحتجاج میں ہماراساتھ دیں جماعت اسلامی ذاتی وپارٹی کیلئے نہیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہی ہے۔