MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں فیلڈ کی بجائے دفتر میں بنائی گئی ہے،نصراللہ زیرے

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیاں فیلڈ کی بجائے دفتر میں بنائی گئی ہے اعتراضات کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیاگیاہے جو بہت ہی کم ہے ،میٹروپولٹین کارپوریشن میں بہت سارے حلقہ بندیوں میں اس کی حلقہ بندیاں سمجھ نہیں آرہی ،یونین کونسل میں بہت سنگین قسم کی غلطیاں کی گئی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کارولز ہیں

- Advertisement -

کہ حلقہ بندیاں نارتھ سے شروع ہوگی کلاک وائز ہوگی زگ زیگ جائے گی لیکن اس کا بھی خیال نہیں رکھاگیاہے ایک حلقہ 23ہزار 850آبادی پرمشتمل جبکہ ایک حلقہ 15ہزار آبادی پرمشتمل ہیں دونوں حلقوں میں 8ہزار سے زائد آبادی کا فرق ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نصراللہ زیرے نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام صوبے بالخصوص کوئٹہ

میٹروپولٹین کارپوریشن وکوئٹہ کے دیہی علاقوں کی حلقہ بندیوں کا لسٹ آویزاں کردیاہے یقینا یہ حلقہ بندیوں میں بہت ساری خامیاں موجود ہیں انہوں نے اعتراضات کی جو تاریخ رکھی ہے وہ قابل تشویش اتنے کم وقت میں لوگ اپنے اعتراضات جمع نہیں کراسکتے ،میٹروپولٹین کارپوریشن میں بہت سارے حلقہ بندیوں میں اس کی حلقہ بندیاں سمجھ نہیں آرہی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.