MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

احتجاج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے،نور محمد دمڑ

0 410

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) بی اے پی کے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس کے جائز مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ جائزہ لے رہی ہیں ینگ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس اور محکمہ صحت کا عملہ کافی عرصے جاری او ، پی ، ڈی کا بائیکاٹ ختم کرکے صوبے کے غریب عوام پر رحیم کرے ینگ ڈاکٹرز ،

- Advertisement -

پیرامیڈیکس کے مطالبات کا جائیزہ لینے کےلئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ینگ ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے حکومت پیش کرنے کےلئے پیش رفت شروع کی گئی ہے

ڈاکٹرز احتجاج کے بجائے بات چیت سے مسئلے کا حل نکالے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ احتجاج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے حکومت ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پیش کردہ تمام مطالبات کا باریک بنی سے جائزہ لے رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.