MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی فینز ہمارے اوپر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں اور راشد خان کو بھی الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ افغانستان اور بھارت کے میچ کو لے کر فکسنگ کے الزامات پر پاکستانی شائقین پر برہم ہوگئے۔سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت اور افغانستان کے میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر فکسنگ کے الزامات لگانے والے پاکستانی شائقین پر برہمی کا اظہار کیا۔ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہر کسی نے پاکستان کے کھیل اور بھارت کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ یہ دعوے کریں گے کہ آپ نے درست کرکٹ کھیلی اور جیتے لیکن ہماری جیت پر شک ہے یا بھارت کا میچ فکس تھا تو پھر ہم آپ کے تمام کرکٹرز کی ساکھ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی پہلی فتح کو انجوائے کریں ناں کہ اس طرح کے الزامات عائد کرکے وقت برباد کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ فینز کو بھارت سے جیت ہضم نہیں ہوئی جس کے لیے انہوں نے کئی سال ورلڈکپ میں انتظار کیا۔ہربھجن نے کہاکہ پاکستانی فینز ہمارے اوپر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں اور راشد خان کو بھی الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوانتہائی نامناسب ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.