MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے آج راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی آزادی سلب کر لی،خواجہ سعد رفیق

2 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ مافیا جمہوریت اور آئین کو یرغمال نہیں بنا سکتا۔وہ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں،جعلی لانگ مارچ حکومت کو بلیک میل کرنے میں نا کام ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی سیاست دیوالیہ ہوگی پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کا جلسہ کسی بھی میدان میں ہو سکتا تھا۔
عمران خان اپنی سیاست کیلئے عوام کو اذیت دینے کے عادی ہیں،چیئرمین تحریک انصاف نے آج راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی آزادی سلب کر لی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کیساتھ آج جو ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔
عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کی فروخت اور دیگر بدعنوانیوں کا حساب دینا ہو گا ہم قبل ازوقت انتخابات کیوں کروائیں؟ انہوں نے کہا کہ وفاق نمائندہ حکومت ہوتی ہے،جلسےجلوسوں سے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا ہم دیانتداری سے ملکی معاملات درست کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نےسوشل میڈیا مہم پر اربوں روپے خرچ کیے،پی ٹی آئی حکومت کو کسی سیاسی جماعت نےتسلیم نہیں کیا تھا ان کے دور میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائےگئے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کوآئینی طریقےسے ہٹایا گیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وتیرہ ہے عمران خان نے توشہ خانہ کو مال مفت سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا، سائفر اور نام نہاد امریکی سازش کے بیانیے سب دفن ہو چکےہیں آج بات ابسلوٹلی ناٹ سے ابسلوٹلی فراڈ تک پہنچ چکی ہے،ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے جو نہیں بننے چاہیئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں […]

  2. […] ر(مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور سابق آرمی چیف کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.