MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائیگی: شیری رحمان

5 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے حاصل کر رہے۔ عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی۔ سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر لے رہی جو 15 روپے تک لے جائے گی، تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300 ارب

- Advertisement -

حاصل کرنا چاہتی۔شیری رحمان نے کہا کہ صرف پیٹرولیم لیوی کی محصولات کا ہدف 120 ارب کے ریلیف پیکج سے بھی زیادہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرے گی، ملک میں مزید بحران اور مہنگائی کی سونامی آئے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ لوگ سیاسی بحران کے خاتمے کے خواہاں ہیں […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم “آخری گیند” کی طرح آج “آخری […]

  3. […] (مسائل نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک قرار […]

  4. […] نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات پر سیاسی خواتین کیساتھ بد […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان لوگوں کو انتشار کیلئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.