MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ژوب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء اور اخوت فاونڈیشن کے اشتراک سے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔ ماہر ڈاکٹروں نے 1500 مریض جن میں 480 بچے اور 623 خواتین شامل تھیں،

- Advertisement -

کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کیلئے کارگر ادویات کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں 440 مریضوں کی آنکھوں کی سکریننگ کی گئی جبکہ 300 سے زائد مریضوں کو نظر کے چشمے فراہم کئے گئے ۔ کیمپ میں مریضوں کی سہولت کیلئے لیب ٹیسٹ،

مائنر آپریشنز اور ایمرجنسی کئیر کی سہولیات بھی موجود تھیں ۔ ایف سی حکام نے کیمپ کا معائنہ کیا اور نادار اور ضرورت مند افراد میں راشن اور گرم کپڑے بھی تقسیم کئے ۔
مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء اور اخوت فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے مزید کیمپس لگانے کی استدعا کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.