MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور یہاں تک کہ تبادلے اور تعیناتیاں بھی فروخت ہوتی رہیں۔ہفتہ کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یادداشت کی کمی کا شکار ہیں اور انہیں چند یاد دہانیوں کی ضرورت ہے۔
ایک،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔یہاں تک کہ بڑی دھوکہ دہی کے علاوہ ٹرانسفر/ پوسٹنگ بھی فروخت پر تھی۔دوسرا، جس طرح معیشت کو خراب کیا اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔ تیسرا یہ کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار،مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔چوتھا، اس نے اقتدار کی ہوس میں ذہنی توازن کھو دیا ہے، جس کا ثبوت اس کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق کو گھمبیر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔932

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.