MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئیٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوئیٹہ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار

۔وزیراعلئ کی جانب سے کوئیٹہ پیکج کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کو سخت ھدایات جاری

۔پیکج کے منصوبوں خاص طور سے سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبوں کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جاۓ

۔ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہو تا ہے نہ کہ انہیں عذاب اور تکلیف میں مبتلا کرنا۔وزیراعلئ

۔سریاب روڈ اور سبزل روڈ کے مکین منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث گزشتہ 2 سال سے مسائل ومشکلات کا شکار ہیں۔

۔انسکمب روڈ کی توسیع جیسا اہم منصوبہ ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیۓ ڈیزائن کیا گیا ۔

- Advertisement -

۔بدقسمتی سے انسکمب روڈ کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہے

۔وزیراعلئ نے انسکمب روڈ کی توسیع کے منصوبے کو 31 مئی 2022تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

۔عوام کی تکلیف کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

-منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے اخراجات میں اضافہ اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے

۔منصوبوں میں جہاں بھی تکنیکی یا دیگر مشکلات ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جاۓ۔وزیراعلئ کی پی ڈی کو ہدایت

۔پیکج کے منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ انہیں روزانہ کی بنیاد پر دی جاۓ۔وزیراعلئ بلوچستان کی ہدایت

۔چیف سیکریٹری خود منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیکر پراگریس رپورٹ پیش کریں۔وزیراعلئ کی ہدایت

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.