MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پاکستان کی گولڈ ڈسٹ قرار انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نےبڑا مشورہ دیدیا

3 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو گولڈ ڈسٹ یعنی (سونے کی دھول)قرار دیدیا۔کِرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے زور دیا کہ پاکستان کو چاہیے ہے کہ اپنے دونوں فارسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے ذریعے استعمال کرے تاکہ انجری کا کم سے کم خطرہ ہو، کیونکہ دونوں کرکٹرز گرین شرٹس کو تینوں فارمیٹس میں کامیابیاں دلوانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث طویل عرصے پر صحتیاب ہورہے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جبکہ نسیم شاہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔شاہین انجری کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا، […]

  2. […] (مسائل نیوز)لوئر دیر کے گائوں سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا انہیں […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.