MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کی طرح کبھی انتقامی سیاست نہیں کی

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرح کبھی انتقامی سیاست نہیں کی،ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پر ہونے والی پیشرفت پر گفتگو کی گئی،لطیف نذر نے وزیر اعلٰی پنجاب کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بڑے بڑے دعویٰ کئے گئے لیکن ایک پائی کا بھی فائدہ نہ ہوا۔مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے،ہماری حکومت نے اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے۔
کانوں کی لیز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے،مقامی معدنیات کے استعمال سے انڈسٹری کو فروغ اور روزگار کے مواقع میسرہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط کرنے کیلئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کارلانا ضروری ہے،شعبہ معدنیات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سابق دورمیں مائنزاینڈ منرل سیکٹر کو بھی نظر انداز کیا گیا،ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی،ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،عمران خان کا ساتھ دیا،دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ کسی کو حقوق سے محروم کرنا انسانیت کی توہین ہے، امن تب ہی قائم رہ سکتا ہے جب انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.