MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹ فیڈر کینال میں بھل صفائی کا کام انتہائی ناقص ہے، میرصادق عمرانی

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حمید آباد(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ کافی عرصہ بعد پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کا کام ہو رہا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال میں انتہائی ناقص کام ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہیکہ پٹ فیڈر کینال میں بھل صفائی کی آڑ میں میگا کرپشن ہو رہی ہے نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ کو تباہ و برباد کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے وزیر اعلی بلوچستان و دیگر حکام پٹ فیڈرکی بھل صفائی کا از خود نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا تھا آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹا کر مخلوط حکومت بنائی گئی ہے سابق حکمران کے گند کو صاف کرنے کیلئے بھی ٹائم لگ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت آئینی مدت پوری کریگا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں منتخب نمائندوں نے مکمل دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے ٹروں کے نام ایک وارڈ سے نکال کر دوسرے وارڈز میں پھینک دیا گیا ہے بلدیاتی الیکشن ایک ڈھونگ ہے بلدیاتی الیکشن میں منتخب نمائندہ کے فرمائش کیمطابق حلقہ بندیاں کی گئی ہیں منتخب نمائندے کو چاہیئے کہ وہ اپنے بندوں کے نام الیکشن کمیشن دیواروں پر چسپاں کر دیتے تو بہتر تھا بلدیاتی الیکشن میں عوام کو دشواریاں اور تکالیف نہ دیکھتے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے مکمل دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ گزشتہ بجٹ میں وفاق نے پٹ فیڈر کینال کی ڈی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.