MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں یو اے ای کا پہلا نمبر برقرار

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں متحدہ عرب امارات کا پہلا نمبر برقرار ہے جس کی وجہ سے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران امارات کے سیاحتی شعبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دوسری سہ ماہی کے اختتام تک بک ہوئے ہوٹلوں کے رومز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 تک پہنچ گئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق کولیرز انٹرنیشنل کنسلٹننگ فرم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امارات نے 2021 کے مقابلے میں ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کیے، ملک نے کورونا سے بچاؤ کے لیے پابندیوں میں نرمی کرکے سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کیا، جس کی بدولت ملک میں پہلے جیسا سیاحتی ماحول قائم ہو گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امارات نے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران امارات کے سیاحتی شعبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یو اے ای میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک بک ہونے والے ہوٹلوں کے رومز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 تک پہنچ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس تعداد میں سب سے زیادہ حصہ دبئی کا ہے جہاں سال رواں کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 2 ہزار 466 ہوٹل روم بک ہوئے، سال رواں کی دوسری ششماہی کے دوران مزید 1300 ہوٹل روم بک ہونے کا امکان ہے جب کہ امارات کے دیگر شہروں میں بھی معروف ہوٹل مزید کمرے سیاحوں کو فراہم کریں گے، جن میں شارجہ میں 282، راس الخیمہ میں 696 اورفجیرہ میں 175 کمروں کی سیاحوں کے لیے دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ یو اے ای میں معروف بین الاقوامی ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد اس سال کے اختتام تک ایک لاکھ 22 ہزار کمرے سیاحوں کی قیام گاہ بنیں گے اور آئندہ سال ان کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار اور 2024ء کے اختتام میں ایک لاکھ 41 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.