MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیسکو ملازمین کے لیے بڑی خبر

0 332

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لیسکو ملازمین کے لیے بڑی خبر،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دے دی گئی، گریڈ 17 سے زائد کے لیے تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ کی بھی منظوری دی گئی۔

انتخابات کب ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دیدی

- Advertisement -

چئیرمین حافظ میاں محمد نعمان کی سربراہی میں لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دی گئی،تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا فیصلہ جولائی سے نافظ العمل ہوگا۔

بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل

چئیرمین بی او ڈی کے مطابق لیسکو ملازمین کے لیے فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے جائیں گے، لیسکو ملازمین نے شدید موسم میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم رکھا جس پر بونس ان کا حق تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.