راولپنڈی(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ اور سر براہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،جبکہ اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے کم نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔
شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ڈالر250 کا اور7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔ نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،جبکہ اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔
نہ من پسند قانون سازی ہوگی،اور نہ نواز شریف بیرون ملک سے آئیں گے۔ اکتوبر اور نومبر میں انتخابات ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمن ہو رہے ہیں۔ ن لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے،ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔ بجلی 7 روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے،جبکہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے،لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے،جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ […]