گوادر(ویب ڈیسک)بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال، گوادر، تربت، اوماڑہ، چمن، کیچ اور پشین میں کچے مکانات گرگئے، جب کہ رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں،صوبائی حکومت نے گوادر کو ا فت زدہ قرار دے دیا ہے۔حکومت بلوچستان نے گوادر اور کیچ کی تحصیل بلنگور کو ا فت زدہ قرار دے دیا ہے۔
- Advertisement -
گوادر کے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز ا ج بھی بند رہیں گے، گوادر کے اسکولز موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 4 جنوری سے کھلنے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا ئی ایس پی ا ر) کے مطابق پاک افواج اور نیوی کے اہل کار بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
صوبائی حکومت اور پاک فوج کا بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف ا پریشن جاری ہے، شدید طوفانی بارشوں کے باعث بلوچستان میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، پسنی، گوادر، اوماڑہ، کیچ اور تربت میں طوفانی بارشوں سے زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔گوادر، تربت، چمن ، قلعہ عبداللہ، توبہ کاکڑی، پشین، کیچ سمیت دیگر اضلاع میں سیلابی صورت حال ہے، سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگئے۔