MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی مہنگے ترین جوتے پہننے کی تصویر وائرل ، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

1 1,805

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو حال ہی میں ایک لگژری برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے مہنگے ترین جوتے پہنے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کو گوچی لوفرز پہنے ہوئے دیکھا گیا،جس کی قیمت برانڈ کے آفیشل ویب سائٹ پر 3500امریکی ڈالر لکھی گئی ہے جو تقریبا 8 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔یہ تصویر بلاول بھٹو نے خود اپنے ٹوئٹر پر 24نومبر کو ایتھوپیا کے سفیر سے ملاقات کے بعد شیئر کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پیپلزپارٹی کا پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ سا منے آگیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.