MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت عوام کامعیارزندگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دےرہی ہے،اسدعمر

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت عوام خصوصاً معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کے دوسرے ارکان کے ہمراہ احساس ون ونڈو آفس کا افتتاح کرتے ہوئے

- Advertisement -

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس ون ونڈو آفس کے افتتاح سے مستحق خاندانوں کو احساس سے متعلق تمام سہولتیں ایک چھت کے نیچے فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

جس طرح سے احساس کے پروگرام بنائے گئے اسی طرح ایک ون ونڈو مرکز بنایا گیا، ماں کا کردار جب ریاست ادا کرتی ہے تو کیسا ہوتا ہے وہ یہاں آپکو نظر آئیگا،بچوں کی تعلیم، روزگار، صحت سمیت ہر پہلو یہاں آپ کو نظر آئیگا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کیلئے وظیفہ بھی احساس پروگرام کےذریعے دیا جا رہا ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.