MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں پری مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان کے مشرقی اضلاع ہرنائی،کوہلو، دکی، بارکھان، موسیٰ خیل اور سرحدی پہاڑی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ہرنائی میں دو مقامات پر رابطہ پل اور دیہی علاقوں میں سیلابی بند ریلوں میں بہہ گئے جبکہ متعدد گھر بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔حب، اوتھل، وندر اور بیلہ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.