MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں ہیلی کاپٹر اور چھوٹا طیارہ فضا میں ٹکرا گئے

0 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایری زونا(مسائل نیوز) امریکی ریاست ایریزونا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں دوران پرواز ایک انجن والا مسافر برادر چھوٹا طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
تصادم کے بعد ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اٴْٹھی۔

- Advertisement -

ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم طیارے نے زمین پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔طیارے میں دو افراد سوار تھے جنھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے رن وے کو بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہے جس پر ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ان طیاروں کے لیے پائلٹس کی تربیت اور مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.