MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قرآن پاک کی بے حرمتی سپریم بار ایسوسی ایشن کا آج ملک گیر ہڑتال کااعلان

1 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قرآن پاک کی بے حرمتی سپریم بار ایسوسی ایشن کا آج ملک گیر ہڑتال کااعلان

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارکا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہیں،جمعہ 11بجے سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ پر بار ممبرز کی جانب سے قرآن مجید کی تلاوت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا

- Advertisement -

کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑی کمی عوام کیلئے خوشخبری

جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جمعے کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] قرآن پاک کی بے حرمتی سپریم بار ایسوسی ایشن کا آج ملک گی… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.