راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمر کس لے،8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجرتنظیموں کواعتماد میں لے۔حکومت معاشی ،سیاسی استحکام لا سکی اور نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اُسکے اتحادیوں کو ہوا ہے،اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائرآدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے۔
الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے،شیڈول طے کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ ہمسایہ مل کے معاملے پرسوچ سمجھ کےبیان دیں،وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں کھچوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔
انکا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔
- Advertisement -
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی،ایم کیو ایم اب پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے سپرٹیکس روک دیا،100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی،انکی سوئی عمران کو لگنے والی گولیاں پر اٹکی ہے کہ 3 تھیں یا 4 تھیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سیکورٹی سے منسلک کیا ہے اور قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے،عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت آٹے کے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نہ آشنا ہے،لوگ انسولین اور پیناڈول کے لیےایڑیاں رگڑ رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔ الیکشن سے پہلے سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا فیصلہ دے گی، ایک کروڑ ووٹوں میں 80 لاکھ عمران خان کے ہیں، یہ خاک الیکشن کرائیں گے؟