MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوکنڈی کے ریگستان میں ڈرائیورں کی انسانیت سوز ہلاکت قابل مذمت ہے ، پشتونخوامیپ

0 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں سرحدی علاقے نوکنڈی کے صحرائی علاقے رےگستان مےں چار ڈرائےورں کی انسانےت سوز ہلاکتوں اورپک اپ ڈرائےورحمےد اللہ پرسےکورٹی فورسز کی فائرنگ وشہےد ودےگر افراد کے زخمی کرنے کے الگ الگ واقعات کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ رےاست صوبے کے غرےب عوام کو اپنے جائز کاروبار ،محنت مزدوری اور اپنے بچوں کا پےٹ پالنے کےلئے روزگار کے حق سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ اب تشدد، فائرنگ ، زخمی اوران کے قتل عام پر اتر آئی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ نوکنڈی کے سرحدی علاقے مےں تجارت کرنےوالے سےنکڑوں لوگوں کے گاڑےوں کو ضبط کرنے اور انہےں وےرانے مےں چھوڑ نے کے افسوسناک عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ شہر سے مےلوں دوررےگستان مےں تھپتی دھوپ مےں ان ڈرائےورزکو چھوڑ دےا گےا شدےد گرمی اور بھوک وپےاس کے باعث اُسی رےگستان مےں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح ڈرائےور حمےد اللہ پر سےکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے انہےں شہےد کےا ان واقعات کے خلاف تفتان کوئٹہ شاہراہ نوکنڈی مےں پر احتجاج کرنےوالے پر امن شہرےوں پر بھی تشدد اورانہےں زخمی کےا گےا ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ مذکورہ واقعات آئےن کے آرٹےکل 9کی خلاف ورزی ہے جبکہ فورسزکے سامنے بے بس صوبائی حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے ےہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک کے دےگر سرحدی علاقوں مےں ہر قسم کی آمدورفت وتجارت کا حق ہر شہری کو حاصل ہے جبکہ اس پشتون بلوچ صوبے کے غرےب عوام پرہر قسم کے جائز کاروبار اور محنت ومزدوری کے مواقع ختم کےئے جارہے ہےں۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ڈےورنڈ لائن چمن ، بادےنی اور تفتان ، پنجگور سمےت تمام سرحدی علاقوں مےں اس صوبے کے عوام کا کاروبار کا حق حاصل ہے جو کہ نہےں دےا جارہا ہے اور ےہ قابل مذمت اور قابل گرفت ہے ۔ بےان مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ مذکورہ بالا واقعات مےں ملوث سےکورٹی فورسز کے آفےسر ز واہلکاروں کی ظلم وجبر پر مبنی عوام دشمن واقعات مےں ملوث منفی کردار کو عوام کے سامنے لاتے ہوئے ان کے خلاف اےف آئی آر درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ کےلئے اےسے انسانےت دشمن ، عوام دشمن واقعات کی روک تھام کےلئے فوری اقدامات کےئے جائےں اور شہےد وزخمی ہونےوالے خاندانوں کو انصاف مہےا کرتے ہوئے ان کی مدد کی جائے۔ پارٹی بےان مےں شہےد ہونےوالے ڈرائےور اور دےگر چار شہرےوں کے خاندانوں سے دلی تعزےت کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمےوں کی جلد صحتےابی کےلئے دعا کی گئی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.