MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا

0 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے خط میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت سے متعلق دریافت کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔انہوں نے سابق گورنر چوہدری سرور کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی روایت قائم کر دی، پنجاب کی تاریخ میں کبھی پولیس اسمبلی ہال میں داخل نہیں ہوئی ، پرویز الٰہی کے فوٹوگرافر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا, وہ شدید زخمی ہیں، اسمبلی گیلری کبھی آئینی نہیں ہوتی وہاں ووٹنگ کرائی گئی، وزیراعلیٰ انتخابی عمل نہیں مانتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت ویسے ہی سوموٹو لےگی جیسے لیا گیا تھا، عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اب اتوار کو بھی عدالت کھول لیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہبازشریف 197 ووٹوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں، جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا ، اس سے قبل شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ، اسپیکر نے ووٹنگ سے قبل ایوان کے تمام دروازے بند کرا دیے تھے تاہم تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا تھا اور تمام ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.