MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب میں میوزک اور رقص نہیں ہوگا

4 576

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سپرلیگ 7 کی افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.