MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے بریٹ لی کو بھی گرویدہ بنالیا

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی شاہین شاہ آفریدی کے گرویدہ ہوگئے۔بریٹ لی نے آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے شاہین کی ستائش کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، موجودہ پاکستانی پلیئرز کا خود پر اعتماد انھیں بہترین ثابت کررہا ہے۔شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بریٹ لی نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی بھی تعریف کی،

انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی شاندار بولر ہے، اس کی رفتار بہت اچھی ہے، دراز قامت بولر کو باونس بھی بہتر ملتا ہے، میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، اسی طرح بابر کی تیکنیک بھی شاندار ہے، وہ سردست دنیائے کرکٹ میں بہترین کور ڈرائیو شاٹ کھیل رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.