MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہوگی

2 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

W اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ایسا ایجنڈا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی لہٰذا اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہوگا جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلد واپس آئیں گے، اگر نواز شریف نے کل آنا ہے تو میں چاہوں گا آج ہی آجائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن میں ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی تبدیلی پر […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.