بلاول بھٹو زرداری نے مودی پر تنقید کرکے عمران خان کو مزید دکھی کردیا ہے، قادر پٹیل
اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی پر تنقید کرکے عمران خان کو مزید دکھی کردیا ہے۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑنا عمران خان کی بس کی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان چندے کا باکس اور توشہ خانہ توڑ سکتے ہیں اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، عمران خان پی ٹی آئی کو ٹوٹنے سے بچائے تو بڑی بات ہوگی۔ قادر پٹیل نے کہاکہ ایک چندہ چور تین نوسرباز عمران خان کی سلطنت پر قبضہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں، بارواں موسم شروع اس موسم میں خان جیل بھی جائیں گے اور معافیاں بھی مانگیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری کرینگے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی […]