MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف ملک کا حصہ ،اگر وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو ملک کیلئے کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی چیف ملک کا حصہ ہیں ،اگر وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو ملک کیلئے کرتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے اگر امریکی نمائندے سے بات

- Advertisement -

ہوئی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں بھی آپ کا اثر ہوتا ہے آپ اس اثر کو استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کا حصہ ہیں، جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور حالات بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف کو آڑے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.