MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی، نجم سیٹھی نے بھی فیصلہ سنا دیا

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا جو نجم سیٹھی نے منظور بھی کرلیا۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔

واضح رہے کہ بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی۔اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.