MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کر لیا

2 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کے متوقع اعلان پر مشاورت ہو گی جبکہ اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے آئینی اور قانونی آپشنز بھی زیر غور آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ماڈل ٹاؤن میں انکی رہائش گاہ 96 ایچ میں ہو گا جس میں پارٹی کے سینئررہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور چوہدری پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تو مسلم لیگ ن اپنی آئندہ کی حکمت عملی سامنے لائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے ملک میں معاشی استحکام ہو۔

- Advertisement -

کسی کی کوشش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے،ایسا نہ ہو گا اور نہ کرنے دیں گے۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کی بنیاد میں سرنگیں بچھانے کی سازش کررہے ہیں۔عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں،سیلاب متاثرین کو سردی،بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا کوئی حصہ نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے،جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے تو فسادی لشکر کیوں متحرک ہوجاتا ہے؟ کوئی شک نہیں،ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی اور سیاسی عدم استحکام اسی کا تسلسل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا […]

  2. […] نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ فیاض سرور علالت کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.