چودھری پرویزالہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی ملاقات
لاہور (مسائل نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی سے وزیراعلی آفس میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی جس میں صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی نے ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ اور ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کی ممتاز درس گاہ ہے۔
[…] کے روز سارا دن جاری رہنے والی سیاسی کشیدگی کے باوجود وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کی رات گئے تک وزیراعلی آفس میں سرکاری مصروفیات جاری […]