MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش ، موسم مزید سرد

0 595

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے ، گشتہ شب ست وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور کوئٹہ کے اطراف میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔بارش اور برف باری سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ، چمن، پشین، مستونگ، بولان ، زیارت اور قلات میں بھی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، نوکنڈی، دالبندین، چاغی اور قلات میں بھی آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب شہریوں کو سردی کے باعث گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ 13 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.