لاہور (مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال ہے،تاریخ میں اس طرح کا سیلاب نہیں آیا،بلوچستان میں تباہی ہی تباہی ہے،جبکہ بلوچستان میں 400 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے آدھا سندھ ڈوبا ہوا ہے اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
سوات میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا،سیلاب زدگان کو اوورسیز پاکستانیوں کی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے اثرانداز ہونے والے 10ممالک میں پاکستان شامل ہے،ملک بھر میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ایس ایم ایس،کیو آر کوڈ،وزیراعظم ریلیف فنڈ اکاونٹ میں عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں،اس وقت ہر پاکستانی کی مدد کی ضرورت ہے۔
ادھر بارشوں اور سیلاب سے انتہائی تشویش ناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے،دریائے سوات پر واقع منڈا ہیڈورکس تباہ ہو گیا۔خیبرپختوںخواہ کے ضلع چارسدہ سے انتہائی تشویش ناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے میں منڈا ہیڈورکس بہہ گیا جس کے بعد ضلع چارسدہ، نوشہرہ اور شبقدر کے علاقے بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہو گئے۔
26 اگست رات گئے ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے بعد چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھر سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں منتقل ہو جائیں۔اس سے قبل خیبرپختونخواہ کا ضلع نوشہرہ بھی سیلاب کی زد میں آنے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی طور پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] ملک کے طول و عرض میں کئی روز مسلسل تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب کا خطرہ بلاآخر ٹل گیا۔ سماء نیوز کے مطابق فلڈ وارننگ سیل نے […]