MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان نے کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھا دیا

0 417

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان نے سرحد پار سے حملوں اور کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مار پیٹ کے واقعات کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھا دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، ہم نے واضح کیا ہے کہ افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے اور مستبقل میں ایسے واقعات کا دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مارپیٹ کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے دوست عوام کے درمیان ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی فلیش اپیل 160 ملین ڈالرز کی تھی، فلیش اپیل کے جواب میں اس اپیل کے 70 فیصد کے قریب امداد کے اعلانات کیے گئے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امداد مختلف طریقوں، کیش، براہ راست اقوام متحدہ کو اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.