MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماورا حسین نے امید سے ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

0 80

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی سپر سٹار ماورا حسین نے امید سے ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

ماورا نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں، وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور اندازہ لگایا کہ اداکارہ امید سے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسی تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں اور واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی افواہیں پھیلانا بند کی جائیں اور مداح ان افواہوں پر یقین نہ کریں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت شوہر سے حد سے زیادہ محبت والے دور میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ سب لوگ انہیں ان لمحات کا لطف اٹھانے دیں۔

واضح رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے رواں سال فروری 2025 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ کی زینت بنیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.