انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں؛الیکشن کمیشن نے 2ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزاؤں پر دو ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 115سے شاہد جاوید کو نااہل قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 116سے محمد اسماعیل کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔
یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ایم پی ایز کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔