MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم ہماری حفاظت کیلئے قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے، عمران خان

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں حملہ ناکام بنانے پر اپنی سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پرد حملوں کو ناکام بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں حملہ آوروں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.