MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلاول اپنے خفیہ 12 اکاونٹس کا حساب دیں،فرخ حبیب

1 481

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کاہ ہے کہ بلاول بھٹو زر داری لانگ مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12 اکاونٹس کا حساب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیر ملکیوں سے پیسے لیتی ہے، تحریک انصاف قانون کے مطابق فنڈز اکٹھے کرتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کوئی مصدقہ دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاو¿نٹس کو دیکھنا ہے، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف اسامہ سے پیسے لیکر بی بی کی حکومت گرانے کی کوشش کرتے رہے، پی ٹی ائی نے پہلی بار پولیٹیکل فنڈ ریزنگ متعارف کرائی، ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے اسکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اسکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال بنایا جائے، اپوزیشن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں، پوری قوم سیاسی مخالفین کا ڈرامہ دیکھ رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.